ستعفیٰ دینے کے بعد سے پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہوں  نبیل گبول

تحفظات دور ہوئے تو 26اپریل کو جلسے میں شمولیت کا اعلان کرسکتا ہوں  انٹرویو

جمعہ 10 اپریل 2015 22:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) ایم کیو ایم سے مستعفی ہونے والے نبیل گبول نے کہا ہے کہ استعفیٰ دینے کے بعد سے پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہوں  تحفظات دور ہوئے تو 26اپریل کو جلسے میں شمولیت کا اعلان کرسکتا ہوں ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے بیان پر اپنے رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ استعفیٰ دینے کے بعد سے پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہوں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی میں شمولیت سے پہلے کچھ تحفظات رکھے ہیں اگر تحفظات دور ہوئے تو 26 اپریل کے جلسے میں شمولیت کا اعلان کر سکتا ہوں انہوں نے کہاکہ شرجیل میمن کو نہیں معلوم کہ پارٹی میں مرکزی سطح پر کون کس سے رابطے میں ہے،شرجیل میمن بہت جونیرہیں انھیں پتا ہی نہیں مرکزی سطح پر کیا ہو رہا ہے

متعلقہ عنوان :