معاشی اشارئیے بہتری کی طرف گامزن ہیں،ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہواہے

پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے جاوید ملک کی کاوشیں لائق تحسین ہیں‘وزیراعلیٰ پنجاب

جمعہ 10 اپریل 2015 22:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں پاکستان کے سفیر خصوصی اور وزیراعظم کے نمائندے جاوید ملک نے ملاقات کی،جس میں سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا-وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے-معاشی اشارئیے بہتری کی طرف گامزن ہیں- ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہواہے -انہوں نے کہاکہ سمندر پار بسنے والے پاکستانی وطن عزیز کا قیمتی سرمایہ ہیں-پاکستان کے یہ عظیم حقیقی سفیر ملکی معیشت کے استحکام میں موثر کردار ادا کررہے ہیں- اوورسیز پاکستانیز کمیشن ،پنجاب دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے- انہوں نے کہاکہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے انتہائی ساز گار ماحول پیداکیا گیاہے-ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت تلے تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں-پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے جاوید ملک کی کاوشیں لائق تحسین ہیں-سفیر خصوصی اوروزیراعظم کے نمائندے جاوید ملک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ ماہ پاکستان گلف آپر چونٹی فورم کا انعقاد متحدہ عرب امارات اورخلیجی علاقوں میں ہورہاہے-فورم کے انعقاد سے پاکستان اور خلیجی ممالک کے سرمایہ کاروں کے مابین تعاون بڑھے گا- انہوں نے کہاکہ فورم پاکستان میں تجارتی اور سرمایہ کاری کے امکانات کو اجاگر کرنے کا بھی باعث بنے گا-

متعلقہ عنوان :