شہید محترمہ بینظیر بھٹو انٹر فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح شہید محترمہ بینظیر بھٹو میونسپل اسٹیڈیم لاڑکانہ میں ڈپٹی کمشنر جاوید علی جاگیرانی نے کیا

جمعہ 10 اپریل 2015 22:36

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) شہید محترمہ بینظیر بھٹو انٹر فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح شہید محترمہ بینظیر بھٹو میونسپل اسٹیڈیم لاڑکانہ میں ڈپٹی کمشنر جاوید علی جاگیرانی نے کیا، اس موقعہ پر انہوں نے اسٹیڈیم میں شائقین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلد اسپورٹس فیسٹیول منعقد کرکے اس اسٹیڈیم کی رونقیں بحال کرائیں گے تاکہ یہاں کے عوام اور نوجوان کھلاڑی زیادہ سے زیادہ حصہ لیں، انہوں نے کہا کہ کھیل صحتمند معاشرے کی ضمانت ہیں اور جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں اسپتالیں ویران ہوتے ہیں، شہید محترمہ بینظیر بھٹو انٹر کلب ٹورنامنٹ میں ریڈ بلوچ، شاہین، ینگ بلوچ، الشمس، حیدری، الشہباز، آزاد بلوچ فٹبال کلب کے درمیان میچز کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ بلاول بھٹو زرداری اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کلب کے درمیان کھیلا گیا جو میچ بلاول بھٹو زرداری فٹبال کلب نے دو گول کرکے فتح اپنے نام کی، ٹورنامنٹ 5 روز تک جاری رہے گا اور فائنل میچ میں سندھ کے سینیئر صوبائی وزیر تعلیم نثاراحمد کھڑو مہمان خاص کی حیثیت سے شرکت کریں گے، یہ ٹورنامنٹ اسپورٹس ڈپارمنٹ سندھ کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے، ٹورنامنٹ میں شہر کے معززین، کھلاڑیوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے کھلاڑیوں کو خوب داد دی۔

متعلقہ عنوان :