تربیت یافتہ رضاکار انسانیت کے محافظ ہیں، انسانی خدمت کی تعلیم سب سے زیادہ اسلام دیتا ہے، شاہد محمود
جمعہ 10 اپریل 2015 22:36
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کراچی کے انچارج شاہد محمود نے کہا ہے کہ تربیت یافتہ رضاکار انسانیت کے محافظ ہیں۔ انسانی خدمت کی تعلیم سب سے زیادہ اسلام دیتا ہے۔ آفات و سانحات سے نمٹنے کے لیے تربیت کی ضرورت مسلمہ ہے۔ منظم رفاہی سرگرمیوں سے ہی دشمنوں کے عزائم ناکام بنائیں جاسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں دوسری 3 روزہ ریسکیو ٹریننگ ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ورکشاپ کے پہلے روز شرکاء سے ایف آئی ایف ریسکیو کے انچارج نوید قمر و دیگر ماہرین نے بھی خطاب کیا۔ ورکشاپ میں شہر بھرسے رضاکار شریک ہیں۔ مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں ورکشاپ کے پہلے روز ریسکیو منجمنٹ پر ماہرین کے لیکچرز کے علاوہ شرکاء کے لیے عملی تربیت کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا۔(جاری ہے)
ورکشاپ کے دوسرے اور تیسرے روز فرسٹ ایڈ، ڈیڈ باڈی منجمنٹ، واٹر ریسکیو، فائر فائٹنگ، شارٹ ٹراما کورس کے علاوہ دیگر موضوعات پر لیکچرز اور عملی تربیت کا اہتمام کیا جائے گا۔
فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کراچی کے انچارج شاہد محمود نے کہا کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی خدمت اور دعوت کے ذریعے ممکن ہے۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن امدادی سرگرمیوں کا دائرہ مزید وسیع کرنے کے لیے ریسکیو کورسز ہر شہر اور ضلع کی سطح پر منعقدکر رہی ہے۔ ہمارا مطمح نظر انسانیت کی فلاح ہے۔ ملک بھر میں ہنگامی صورت حال اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تربیت یافتہ رضاکاروں کی فراہمی فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کا اعزاز ہے۔ رضاکاروں کی پیشہ وارانہ انداز سے تربیت ریسکیو آپریشن میں مزید بہتری کے لیے معاون ثابت ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.