Live Updates

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مرادسعید کی ڈگری کیس میں جامعہ پشاور نے ہائیکورٹ میں اپناجواب جمع کرادیا

جمعہ 10 اپریل 2015 22:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مرادسعید کی ڈگری کیس میں جامعہ پشاور نے عدالت عالیہ میں اپناجواب جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ مرادسعید کے انوائرمنٹل سائنسز کے بی ایس پروگرام میں تین پرچے فیل ہیں اس لئے ان کو ڈگری جاری نہیں کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن اسمبلی مراد سعیدنے پشاوریونیورسٹی کے شعبہ انوائرمینٹل سائنسز کی جانب سے ڈگری جار ی نہ کرنے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی تھی جس کی سماعت ہوئی ،جامعہ پشاورنے اپنا جواب ہائیکورٹ میں جمع کرادیا ہے،جامعہ پشاور کی طرف سے جمع کرائے گے جواب میں کہا گیا ہے کہ مرادسعید کے انوائرمنٹل سائنسز کے بی ایس پروگرام میں تین پرچے فیل ہیں گس کی وجہ سے انکو ڈگری کا اجرا نہیں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی مرادسعید کیلئے پشاوریونیورسٹی کے شعبہ ماحولیات کے بی ایس پروگرام میں ایک گھنٹے کے اندر تین پرچوں کیلئے امتحان منعقد کرانے کی وجہ سے مرادسعید کی ڈگری منسوخ کردی گئی اورمعاملے کی انکوائری کیلئے تین رکن کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے اپنی رپورٹ میں وائس چانسلر سے سفارش کی تھی کہ پرچوں کے انعقاد میں ملوث تمام افراد کو سخت سزادی جائے اور مرادسعید کی ڈگری روک دی جائے۔یونیورسٹی کے اس فیصلے کے بعد مرادسعید نے میڈیاکے توسط سے یونیورسٹی پر الزام لگایاتھاکہ انہوں نے2011ء میں امتحان پاس کیاہے تاہم یونیورسٹی انہیں ڈگری جاری نہیں کررہی اور میڈیا پر ٹرانسکریپٹ بھی دکھایاتھا جسے انکوائری کمیٹی نے جعلی قرار دیاہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات