پشاور ضلعی انتظامیہ نے پہلی مرتبہ عوامی شکایات کو حل کرنے کیلئے موبائل فون سے مختصر پیغامات کا سلسلہ شروع
جمعہ 10 اپریل 2015 22:26
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے پہلی مرتبہ عوامی شکایات کو حل کرنے کے لیے موبائل فون سے مختصر پیغامات کا سلسلہ شروع کیا ہے پشاور کے شہری ڈپٹی کمشنر کو براہ راست اپنی شکایات سے آگاہ کر سکتے ہیں۔پشاور کے ڈپٹی کمشنر ریاض محسود نے بی بی سی کو بتایا کہ تین روز میں انھیں 134 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 63 پر کارروائی کی گئی ہے اور 30 سے زیادہ شکایات حل کر دی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق اب تک ملنے والی شکایات صفائی، نکاسی آب اور مہنگائی سے متعلق ہیں ریاض محسود نے بتایا کہ پشاور کے بڑے رہائشی علاقے حیات آباد اور یونیورسٹی ٹاوٴن سے روز مرہ استعمال کی اشیا کی زیادہ قیمتیں وصول کرنے کی شکایات تھیں تو اندرون شہر سے صفائی اور نکاسی آب کے مسائل کی نشاندہی کی گئی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ اس کیلئے ڈی سی پی آٹھ تین تین تین نمبر رکھا گیا ہے اور اس سروس کا مقصد انتظامیہ اور عوام کے مابین رابطے کو بحال کرنا ہے اس سے پہلے پولیس کے محکمے میں آن لائن ایف آئی آر اور پولیس کے بارے میں شکایات کے لیے ایس ایم ایس سروس شروع کی جا چکی ہے۔
تعلیم کے محکمے میں اساتذہ اور طالب علموں کی حاضری یقینی بنانے کے لیے موبائل فونز کے ذریعے مانیٹرنگ کا سلسلہ شروع کیاگیا تھا اور اب ہسپتالوں میں عملے، ادویات اور آلات کی فراہمی کے لیے آزاد مانیٹرنگ یونٹ قائم کر دیا گیا ہے۔محکمہ صحت میں طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے موبائل فون کا استعمال کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.