ماتلی کے قریب باراتیوں سے بھری سوزوکی پک اپ اور کار کے درمیان تصادم ، 12افراد زخمی، دو کی حالت نازک

جمعہ 10 اپریل 2015 22:11

ماتلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) ماتلی کے قریب انصاری شوگر ملز موڑ پر کار اور باراتیوں سے بھری سوزوکی پک اپ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 12افراد زخمی دو کی حالت نازک ۔

(جاری ہے)

جمعہ کی شام حیدرآباد سے واپسی پر باراتیوں سے بھری سوزوکی اور کار کاانصاری شوگر ملز کے قریب تصادم ہوگیا جسکے نتیجے میں میر حسن ۔غلام محمد ۔نیاز ۔شبیر ۔غلام نبی لوند ۔خان محمد ناہیوں ۔کرشن ۔لالیوبھیل ۔دیارام ۔سمیت 12زخمی ہوگئے زخمیوں کو تعلقہ ہسپتال لایا گیا جہاں پر زخمیوں کو طبی مدادکیلئے داخل کرلیا گیا جبکہ دو زخمیوں خان محمد اور غلام محمد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جسے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :