Live Updates

تحریک انصاف نوشہرہ میں ایک مضبوط سیاسی قوت بن گئی ہے،مہربان خان

جمعہ 10 اپریل 2015 22:09

پبی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مہربان خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نوشہرہ میں ایک مضبوط سیاسی قوت بن گئی ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف تمام سیاسی جماعتوں کوشکست سے دو چار کریگی۔تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے مثبت اور عوام کے فلاح کے منصوبے شروع کرنے پر عوام بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کریگی۔

عوام ایزی لوڈ کلچر کی پیدا وار کو مسترد کرکے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یونین کونسل بالو کے عمائدین سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر بلدیاتی انتخابات کے لیے یونین کونسل بالو شریف کے لیے امیدواروں کے فہرست کو بھی حتمی شکل دیدی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق دور میں ملک اور خاص کر صوبے کو کرپشن کی وجہ سے بے تحاشہ نقصان پہنچایا گیا۔

جس کی وجہ سے صوبے کے تمام ادارے کھوکھلے ہو کر رہ گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی یقینی ہے۔ سہ فریقی اتحاد کو ان کے سابق کارکردگی کی وجہ سے شکست ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام خود اپنے لیے نیک کردار اور ایماندار نمائندوں کا انتخاب کریں تاکہ روایتی کرپٹ سیاستدانوں کا قلع قمع ہو سکیں۔ اور صوبے میں ترقی کا عمل جاری رہ سکیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :