جماعت اسلامی ضلع پشاور نے بلدیاتی انتخابات کیلئے ضلعی کونسل پشاور کے 92میں سے 80نشستوں اور چاروں ٹاؤن کونسلوں کی 92نشستوں میں سے 85نشستوں پر جماعت اسلامی کے اُمیداروں کے ناموں کو حتمی شکل دیدی
جمعہ 10 اپریل 2015 22:05
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء ) جماعت اسلامی ضلع پشاور نے 30مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے ڈسٹرکٹ کونسل پشاور کے 92میں سے 80نشستوں اور چاروں ٹاؤن کونسلوں کی 92نشستوں میں سے 85نشستوں پر جماعت اسلامی کے اُمیداروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ کونسل پشاور کے لئے نامزدہ شدہ تمام 80اُمیدوار ٹاؤن کونسلوں کے لئے نامزد تمام 85اُمیدوار دیگر جماعتوں سے انتخابی اتحاد کے نتائج کا انتظار نہیں کرینگے اور وہ اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے ۔
یہ فیصلہ جماعت اسلامی ضلع پشاور کے امیر صابر حسین اعوان کی صدارت میں جماعت اسلامی کی ضلعی مجلس شوریٰ کے اجلاس منعقدہ المرکز اسلامی میں کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور صابرحسین اعوان نے کہا کہ جماعت اسلامی صوبائی دار الحکومت پشاور کی موثر سیاسی قوت ہے اور انشاء اللہ تعالی بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی ضلع پشاور کی سب سے زیادہ نشستیں جیتنے والے پارٹی ہوگی۔(جاری ہے)
انہوں نے گزشتہ دنوں واحد گڑھی چارسدہ روڈ پشاور اور وزیر باغ میں رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں کامیاب جلسے منقعد کرنے پر مقامی تنظیموں کو مبارکباد دی اور کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق تیزی سے ملک کے مقبول ترین عوامی لیڈر کے طور پر اُبھر کر سامنے آرہے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.