Live Updates

عمیر بٹ نامی شخص انصاف یوتھ ونگ کا کبھی بھی عہدیدارنہیں رہا‘ عبیدالرحمان

، تحریک انصاف کا نام استعمال کرکے سستی شہرت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی‘انصا ف یوتھ ونگ سنٹرل ریجن کے صدر

جمعہ 10 اپریل 2015 21:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء ) انصاف یوتھ ونگ سنٹرل ریجن کے صدر چوہدری عبیدالرحمان نے عمیر بٹ نامی شخص کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاکہ عمیر بٹ انصاف یوتھ ونگ کا کبھی بھی عہدیدارنہیں رہا ، معصوف نے پی ٹی آئی کا نام استعمال کرکے سستی شہرت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،پیپلزپارٹی بھی اتنی کمزور ہو چکی ہے کہ اس جماعت کے عہدیداروں کو جھوٹے لوگ گمراہ کر کے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ،ایسے موقع اور مفاد پرست لوگوں کا کسی جماعت میں بھی ٹھکانہ نہیں ہوتا اور پیپلزپارٹی کے عہدیداراپنی خبرکو چھپوانے کے لئے جھوٹے لوگوں کا سہارا لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :