پاکستان نے اتحاد میں شمولیت کے حوالے سے پوزیشن واضح نہیں کی: ترجمان سعودی افواج

muhammad ali محمد علی جمعہ 10 اپریل 2015 21:54

پاکستان نے اتحاد میں شمولیت کے حوالے سے پوزیشن واضح نہیں کی: ترجمان ..

ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اپریل 2015 ء) سعودی افواج کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے تاحال یمن جنگ کے اتحاد میں شمولیت کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح نہیں کی۔

(جاری ہے)

پاکستان کی پارلیمنٹ کی جانب سے کیے گئے فیصلے سے متعلق سعودی عرب سے اب تک باضابطہ کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ سعودی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کی جنگی مہارت بلاشبہ دنیا میں سب سے بہتر ہے اسی لیے چاہتے ہیں کہ پاکستان اتحاد کا حصہ بن جائے ، اتحاد میں پاکستان کی شمولیت اتحاد کو مزید مظبوط کردے گی۔

متعلقہ عنوان :