معروف صنعتکار انجینئر مقصود انور پرویز خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر اور ایگزیکٹو ممبر منتخب ہوگئے

جمعہ 10 اپریل 2015 21:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) معروف صنعتکار انجینئر مقصود انور پرویز خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر اور ایگزیکٹو ممبر منتخب ہوگئے ۔ خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فواد اسحق کی زیر صدارت ایگزیکٹو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں انجینئر مقصود انور پرویز کو کوآپشن کے ذریعے ایگزیکٹو ممبر منتخب کیا گیا جس کے بعد ایگزیکٹو کمیٹی نے متفقہ طور پر انہیں خیبر پختونخوا چیمبر کا سینئر نائب صدر منتخب کرلیا ۔

انجینئر مقصود انور پرویز چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر عروج احمد انصاری کے انتقال کے بعد ایگزیکٹو کمیٹی کی خالی ہونیوالی نشست پر کوآپشن کے ذریعے ایگزیکٹو ممبر منتخب ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس جمعہ کے روز خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر فواد اسحق کی زیر صدارت چیمبر ہاؤس میں منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیمبر کے نو منتخب سینئر نائب صدر انجینئر مقصود انور پرویز  چیمبر کے نائب صدر حاجی اقبال خان  چیمبر کے سابق صدور غضنفر بلور  ریاض ارشد  ملک نیاز احمد  حاجی محمد آصف  صوفی بشیر احمد درانی  ایگزیکٹو ممبران شہریار لودھی  عابد اللہ  شجاع محمد  سید محمد طاہر  محمد اشتیاق  صادق امین  پرویز خٹک  عبدالحکیم شنواری  فضل واحد  ڈاکٹر مسرت خالد  شبنم منیر اور ملک افتخار احمد اعوان  صدر گل  فیض رسول اور این ایچ کاظمی نے شرکت کی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیمبر کے صدر فواد اسحق نے عروج احمد انصاری کی اچانک وفات پر دلی غم اور دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ اُن کی وفات سے سینئر نائب صدر اور ایگزیکٹو ممبر کی خالی ہونیوالی نشست پر کوآپشن کے ذریعے ممبر کا انتخاب کیا جائے گا ۔ اس موقع پر چیمبر کے نائب صدر حاجی اقبال خان نے ایگزیکٹو کمیٹی کی نشست کیلئے انجینئر مقصود انور پرویز کا نام تجویز کیا جس کی ایوان نے مکمل تائید کی جس کے بعد چیمبر کے صدرفواد اسحق اور ایگزیکٹو کمیٹی نے انجینئر مقصود انور پرویز کو بطور ایگزیکٹو ممبر co-optکرلیا ۔

اجلاس میں چیمبر کے نائب صدر حاجی اقبال خان نے چیمبر کے سینئر نائب صدر کے عہدے کے لئے بھی انجینئر مقصود انور پرویز کا نام پیش کیا جس کے بعد ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام ممبران نے اس کی تائید کرتے ہوئے متفقہ طور پر اس کی منظوری دیدی ۔ خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر فواد اسحق  چیمبر کے نائب صدر حاجی اقبال خان  سابق صدور غضنفر بلور  ریاض ارشد  ملک نیاز احمد  حاجی محمد آصف  صوفی بشیر احمد درانی او ر شہر یار لودھی  ڈاکٹر مسرت خالد اور ملک افتخار احمد اعوان سمیت ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام ممبران نے انجینئر مقصود انور پرویز کے بحیثیت سینئر نائب صدر انتخاب پر اُنہیں مبارکباد پیش کی اور یقین ظاہر کیا کہ انجینئر مقصود انور پرویز صنعت و تجارت کے حوالے سے وسیع تجربہ رکھنے کے ناطے خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے موثر کوششیں کریں گے اور خیبر پختونخوا چیمبر کی عزت و وقار میں اضافے کا باعث بنیں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب سینئر نائب صدر انجینئر مقصود انور پرویز نے چیمبر کے سینئر نائب صدر کے عہدے اور بطور ایگزیکٹو ممبر انتخاب پر بزنس مین فورم کے لیڈر سینیٹر الیاس احمد بلور  چیمبر کے صدر فواد اسحق  نائب صدر حاجی اقبال خان اور ایگزیکٹو ممبران سمیت سابق صدور کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اُن پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی چیمبر کے سینئر نائب صدر کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور اس مرتبہ بھی وہ بزنس کمیونٹی کی بہترین انداز میں خدمت کیلئے بھرپور کوششیں کریں گے۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر عروج احمد انصاری کی بزنس کمیونٹی کیلئے خدمات پر اُنہیں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی مغفرت اور لواحقین کو صبر و جمیل عطاء کرنے کے لئے دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :