وزیراعلیٰ کا گلشن راوی میں 13سالہ لڑکے کو تیل چھڑک کر آگ لگانے کی خبر کا نوٹس،ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

جمعہ 10 اپریل 2015 21:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گلشن راوی میں 13سالہ لڑکے کو تیل چھڑک کر آگ لگانے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کر لی ہے -وزیراعلیٰ نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیاہے اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی لڑکے کو علاج معالجے کی ہرممکن سہولتیں فراہم کی جائیں- انہوں نے کہاکہ ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔