ریڈ کراس کا مال بردار ہوائی جہاز 16 ٹن ادویات و طبی سامان لے کر یمن پہنچ گیا

جمعہ 10 اپریل 2015 21:28

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) بین الاقوامی امدادی ادارے”ریڈ کراس“ کا ایک مال بردار ہوائی جہاز 16 ٹن ادویات اور طبی سامان لے کر یمن کے دارالحکومت صنعاء پہنچ گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریڈ کراس کی جانب سے ایک امدادی ہوائی جہاز کی صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کامیاب لینڈنگ کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

ریڈ کراس کی خاتون ترجمان ماری کلیر فگالی کا کہنا ہے کی ان کی تنظیم کی جانب سے ادویات اور دیگر طبی سامان لے کرپہلا طیار صنعاء پہنچا ہے۔

ہوائی جہاز کے ذریعے سولہ ٹن ادویات پہنچائی گئی ہیں۔قبل ازیں ریڈ کراس کے مشرق وسطیٰ کے ڈئریکٹرآپریشنز رابرٹ مارڈینی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہوائی جہازکے ذریعے ادویہ ،پٹیاں اورآلات جراحی صنعا بھیجے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :