عراق میں ، دو مختلف بم دھماکوں میں گیارہ افراد ہلاک جبکہ چھبیس زخمی

جمعہ 10 اپریل 2015 21:18

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) عراق میں گزشتہ دو مختلف بم دھماکوں میں گیارہ افراد ہلاک جبکہ چھبیس زخمی ہوگئے ہیں ۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یہ دارالحکومت بغداد اور اس کی نواح میں عوامی مقامات کو نشانہ بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک خود کش بمبار نے دوپہر کو دارالحکومت سے تیس کلو میٹر دور مشعدہ میں ایک چھوٹے سے ریسٹورنٹ میں خود کو دھماکے سے اڑایا جس میں چھ افراد ہلاک اور چودہ زخمی ہوگےء اس کے کچھ دیر بعد دہشتگردوں نے بغداد کے ضلع کیراڈا میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں پانچ افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے

متعلقہ عنوان :