لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان رہا

ایل ایس ای25انڈیکس37.48پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ5521.68بندہوا

جمعہ 10 اپریل 2015 21:02

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء ) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان رہا۔ایل ایس ای25انڈیکس37.48پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5521.68 بندہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر87کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔22 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،5کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ60 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کل12لاکھ24ہزار900حصص کا کاروبار ہو ا ۔

جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ6لاکھ4 ہزار500حصص۔ بائکو پٹرولیئم پاکستان لمیٹڈ 2لاکھ27ہزار 500حصص۔کوہ نور انرجی لمیٹڈ کے75ہزارحصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ ماڑی پٹرولیئم کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت14.92روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی کوہ نور انرجی لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت2.25روپے کم ہو گئی۔