کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل ،سرمایہ کاری مالیت میں49ارب71کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس337.02پوائنٹس اضافے سے 32350.93پوائنٹس پر بند ہوا

جمعہ 10 اپریل 2015 21:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری ہے ۔ کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کو بھی تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی32100,32200اور 32300کی نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں ۔سرمایہ کاری مالیت میں49ارب71کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت26.29فیصدکم جبکہ62.70فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاوٴسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ ،توانائی اور بینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 32544پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔

(جاری ہے)

تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس337.02پوائنٹس اضافے سے 32350.93پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر370کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے232کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ117کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں49ارب 71کروڑ80لاکھ40ہزار28روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر71کھرب16ارب 18کروڑ64لاکھ 15ہزار56روپے ہوگئی ۔

جمعہ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں25کروڑ36لاکھ 55ہزار 640شیئرز رہیں جوجمعرات کے مقابلے میں5کروڑ 28لاکھ9ہزار870 شیئرززائد ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت250.00روپے اضافے سے10500.00روپے اورفیروز سنزکے حصص کی قیمت24.43روپے اضافے سے513.08روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی ایکسائیڈ پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت53.16روپے کمی سے1170.01جبکہ ہینو پاک موٹرزکے حصص کی قیمت43.88روپے کمی سے886.50روپے ہوگئی ۔

جمعہ کو فوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں2کروڑ83لاکھ81ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت93پیسے اضافے سے32.54روپے جبکہ پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں2کروڑ58لاکھ97ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت2.63روپے اضافے سے57.94روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس257.30پوائنٹس اضافے سے 20515.01پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس632.63پوائنٹس اضافے سے 53323.63جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس178.06پوائنٹس اضافے سے 22893.21پر بند ہوا ۔

متعلقہ عنوان :