Live Updates

تحریک انصاف کے ایم این اے مراد سعید کی ڈگری جعلی قرار

muhammad ali محمد علی جمعہ 10 اپریل 2015 21:00

تحریک انصاف کے ایم این اے مراد سعید کی ڈگری جعلی قرار

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اپریل 2015 ء) پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے ایم این اے مراد سعید کی ڈگری جعلی قرار دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مراد سعید کی جانب سے عدالت میں ڈگری کی تصدیق کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موَقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت یونیورسٹی انتظامیہ کو ڈگری کی تصدیق کرنے کی ہدایت دے جس پر عدالت کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ کو مراد سعید کی ڈگری کا ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی انتظامیہ نکی جانب سے عدالت میں مراد سعید کی ڈگری کا ریکارڈجمع کروا دیا گیا جس کے مطابق مرادسعید تین پرچوں میں فیل ہیں۔ مراد سعید کے پہلے سمسٹر میں ایک جبکہ آخری سمسٹر میں دو پرچے فیل ہوئے تھے جبکہ مرادسعید کے پاس جوڈگری ہے اس پرچیئرپرسن کے دستخط بھی موجود نہیں ہیں جس کے بعد عدالت نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے مراد سعید کی ڈگری کو جعلی قرار دے دیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :