لاہور‘ ظالمانہ تشدد کا ایک اور واقعہ، نوجوان کو آگ لگا دی گئی‘ نوجوان طبی امداد کے لیے فوری طور پر میو اسپتال منتقل ‘حالت تشویشناک ‘ وزیر اعلی نے واقعے کا نوٹس لے لیا‘ڈی آئی جی آپریشن سے رپورٹ طلب کر لی

جمعہ 10 اپریل 2015 20:51

لاہور‘ ظالمانہ تشدد کا ایک اور واقعہ، نوجوان کو آگ لگا دی گئی‘ نوجوان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) لاہور کے علاقے گلشن راوی میں نامعلوم افراد نے نوجوان پر پیٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی‘ نوجوان کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر میو اسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے جبکہ وزیر اعلی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔بتایا گیا ہے کہ گلشن راوی کے علاقے میں دو نامعلوم افراد نے تیرہ سالہ نعمان پر پیٹرول چھڑکا اور اسے لگادی جس کے باعث نعمان بری طرح جھلس گیا۔

(جاری ہے)

موقعہ پر موجود لوگوں نے اسے میو اسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نعمان کا جسم پچاس فیصد تک جھلس گیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور جلد ہی ملزمان کا سراغ لگا لیں گے۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشن سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلی نے ہدایت کی ہے کہ زخمی نوجوان کو علاج معالجہ کی ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔