دوکینال سے بڑے گھروں پرلگژری ٹیکس عائدکرنے کے خلاف درخواستوں کی سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش

جمعہ 10 اپریل 2015 20:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سہیل اقبال بھٹی نے دوکینال سے بڑے گھروں پرلگژری ٹیکس عائدکرنے کے خلاف درخواستوں کی سماعت کیلئے لارجر بنچ بنانے کی سفارت کردی۔

(جاری ہے)

سو سے زائد درخواست گزاروں کی جانب سے دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پنجاب حکومت دوکینال سے زائد بڑے گھروں پر لگژری ٹیکس وصول کررہی ہے جبکہ پہلے ہی پراپرٹی ٹیکس کی مد میں بھی وصولی کی جارہی ہے لہٰذالگژری ٹیکس وصولی کے اقدام کو کا لعدم قراردیا جائے ۔جسٹس سہیل اقبال بھٹی نے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس بھجواتے ہوئے لارجربنچ بناے کی سفارش کردی۔

متعلقہ عنوان :