گندم کے کاشت کاروں کے مسائل حل کرنے اور گندم خریدنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں
وزیر پارلیمانی امور سندھ ڈاکٹرسکندر میندھرکا توجہ دلاؤنوٹس پر جواب
جمعہ 10 اپریل 2015 20:42
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) حکومت سندھ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ گندم کے کاشت کاروں کے مسائل حل کرنے اور گندم خریدنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔یہ یقین دہانی جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹرسکندر میندھرو نے مسلم لیگ (فنکشنل) کی خاتون رکن مہتاب اکبر شاہ راشدی کے توجہ دلاوٴ نوٹس پر کرائی ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے 7اپریل تک صوبے میں 398مراکز قائم کردیئے ہیں ۔اب تک 33453ملین ٹن گندم خرید جاچکی ہے ۔گزشتہ سال اسی عرصے میں 46000ملین ٹن گندم خریدی گئی تھی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گندم کی خریداری کا بحران اس لیے پیدا ہوا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ نے سمیت دیگر صوبوں سے پوچھے بغیر یوکرین سے 7لاکھ ٹن گندم درآمد کرلی اور یہ ساری گندم سندھ میں استعمال کی گئی ۔
ہمارے ذخائر میں موجود گندم استعمال نہ ہوسکی ۔اس کے باوجود سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ غریب کاشت کاروں سے گندم خریدے ۔ہم حتیٰ المقدور یہ کوشش کریں گے کہ کاشتکاروں کے مسائل حل ہوں ۔انہوں نے کہا کہ باردانہ نہ ملنے سے کاشت کاروں کو تکلیف ہورہی ہے ۔اس حوالے سے بھی شکایات کو دور کیا جائے گا ۔وزیر خوراک خود سندھ کے مختلف اضلاع میں جاکر خریداری کے عمل کی مانیٹرنگ کررہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.