یونین کونسلز کو ماہانہ ایک لاکھ روپے کی بجائے 2لا کھ فنڈز جاری کرنے کیلئے محکمہ خزانہ کو خط لکھ دیا، شرجیل انعام میمن
جمعہ 10 اپریل 2015 20:42
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ یونین کونسلز کو ماہانہ ایک لاکھ روپے کی بجائے دو لاکھ روپے فنڈز جاری کرنے کے لیے محکمہ خزانہ کو خط لکھا ہے اور محکمہ خزانہ سے اس بات سے اتفاق کیا ہے ۔ اس سے یونین کونسل کے ملازمین کا تنخواہوں کا مسئلہ حل ہو جائے گا ۔
(جاری ہے)
وہ جمعہ سندھ اسمبلی میں مسلم لیگ (فنکشنل) کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی کے توجہ دلاوٴ نوٹس پر بیان دے رہے تھے ۔
نصرت سحر عباسی نے کہا کہ کراچی کی 178 یونین کونسلز کے ملازمین کو گذشتہ 20 ماہ سے تنخواہ نہیں مل رہی ہے ۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یونین کونسز میں زیادہ بھرتیوں کی وجہ سے تنخواہوں کے مسائل پیدا ہوئے ہیں لیکن اب یہ مسائل حل ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لوکل کونسلز کے آکٹرائے اینڈ ضلع ٹیکس ( او زیڈ ٹی ) کے متبادل ٹیکس کے شیئر میں 20 فیصد اضافہ ہو چکا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.