عوامی نیشنل پارٹی کا بوٹیال یونین کونسل سے ضلعی و تحصیل کونسل کیلئے اُمیدواروں کا اعلان

جمعہ 10 اپریل 2015 20:31

بشام (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء)عوامی نیشنل پارٹی نے بوٹیال یونین کونسل سے ضلعی و تحصیل کونسل کیلئے اُمیدواروں کا اعلان کردیا ،انور علی ضلعی کونسل جبکہ محمد عزیز عرف وڑکے ہلک تحصیل کونسل کے اُمیدوار ہونگے ۔تفصیلا ت کے مطابق ٹم بشام میں سید احمد شاہ کے رہائشگاہ پر عوامی نیشن پارٹی یو سی بوٹیال کے عہدیداروں اور کارکنوں کا اجلاس منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلا س میں شاہ ولی خان ،سید احمد شاہ ،عمر فرازخان ،ذاہد،بخت زیب ،عبدالسلام ،عطاء الرحمن ،قیوم خان ،محمد عزیز ،محمد ذادہ اور دیگر افراد نے خطاب کیا ۔اجلاس میں بلدیاتی انتخابات میں سہ فریقی اتحاد نہ ہونے کی صورت میں اتفاق رائے سے یونین کونسل بوٹیال سے اپنے اُمیدواروں کا اعلان کیا گیا جس میں انور علی بوٹیال کو ضلعی کونسل جبکہ محمد عزیز کیڑئی کو تحصیل کونسل کا اُمیدوار کا اعلان کردیا گیا ۔