بشام بوٹیال سے اقوام سواتی نے ویلیج کونسل کوز بوٹیال سے عبدالسلام سواتی کو جنرل کونسلر کیلئے اُمیدوار نامزد کردیا

جمعہ 10 اپریل 2015 20:29

بشام (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء)بشام بوٹیال سے اقوام سواتی نے ویلیج کونسل کوز بوٹیال سے عبدالسلام سواتی کو جنرل کونسلر کیلئے اُمیدوار نامزد کردیا،عبدالسلام سواتی بشام کے سوشل ورکر اور اے این پی کے اہم کارکن ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فلک ناز کے رہائش گاہ پر اجلاس منعقد ہوا جس میں سواتی اقوام کے مشران اور نوجوانان شریک تھے جنہوں اپنی قوم سے عبدالسلام سواتی عرف تھک کو کوز بوٹیال وارڈ کونسل سے جنرل کونسلر کیلئے اُمیدوار نامز کردیا اور یہ عہد کیا کہ عبدالسلام کی کامیابی کیلئے اتفاق و اتحاد کیساتھ ووٹ دیں گے اور ان کو کامیاب کریں گے۔