باجوڑ‘ پولیٹیکل انتظامیہ کی بروقت کاروائی ، تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام،طاقتور ریمورٹ کنٹرول بم ناکارہ بنا دیا گیا

جمعہ 10 اپریل 2015 20:29

باجوڑایجنسی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء ) باجوڑ‘ پولیٹیکل انتظامیہ کی بروقت کاروائی ، تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ۔انتظامیہ نے سلارزئی علاقہ چرگو میں طاقتور ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ بنادیا۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کے صبح باجوڑایجنسی کے پولیٹیکل انتظامیہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے تحصیل سلارزئی کے علاقے چرگو میں سڑک کے کنارے نصب طاقتور ریموٹ کنٹرول بم کو ناکارہ بناکر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتظامیہ کو اطلاع ملی کہ سڑک کے کنارے طاقتور ریموٹ کنٹرول بم نصب ہے جس پر پولیٹیکل ایجنٹ محمد یحییٰ اخونزادہ کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ خار سہیل احمد خان کے زیر نگرانی باجوڑ لیویز فورس کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے علاقے میں فوری طورپر پہنچ کر بم کو ناکارہ بناکر علاقے میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ دریں اثناء پولیٹیکل ایجنٹ کے خصوصی ہدایت پر ایجنسی بھر میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کردی گئی ہیں اور داخلی وخارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :