چینی صدر دو روزہ دورے پر 20اپریل کو پاکستان پہنچیں گے

صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف چین کے صدر کا پاکستان پہنچنے پر ریڈ کارپٹ استقبال کریں گے

جمعہ 10 اپریل 2015 20:12

چینی صدر دو روزہ دورے پر 20اپریل کو پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) چین کے صدر زی جن پنگ 2 روزہ دورے پر 20 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے جہاں وہ اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف چین کے صدر کا پاکستان پہنچنے پر ریڈ کارپٹ استقبال کریں گے ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاوٴس میں مہمان صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گاچین کے صدر اپنے 2 روزہ دورے کے دوران اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں قیام کریں گے اس دوران وہ اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت کے علاوہ کاروباری وفد سے بھی ملاقات کریں گے جن میں دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ ان کے دورے کے دوران ثقافتی شو کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔