شہید ذوالفقا ر علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں شہداء پولیس کے اہلخانہ کو مفت تعلیم فراہم کی جارہی ہے،ترجمان سندھ پولیس

جمعہ 10 اپریل 2015 19:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) ترجمان سندھ پولیس ایس پی ارم اعوان کے دفتر سے جاری ایک اعلامئے کے مطابق شہید ذوالفقا ر علی بھٹو انسٹیٹوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ) SZABIST ( میں تمام شہدائے سندھ پولیس کے اہل خانہ کے لیے مفت ووکیشنل ٹریننگ ، جونئیر سے انٹر میڈیٹ و ہائیر ایجوکیشن تک تعلیم کے لیے داخلے کےئے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

مفت تعلیم کے حصول کے لیے شہدائے پولیس کے ورثا ء درخواست AIGویلفےئر سندھ سینٹرل پولیس افس میں جمع کرائیں جبکہ متعلقہ تھانے میں بھی درخواست کی ایک کاپی دیں تاکہ متعلقہ ایس پی کے توسط سے بھی درخواست دفتر ہذٰا کو موصول ہوسکے ۔

ترجمان نے بتایا کہ مفت تعلیم کے لیے (SZABIST)کی جانب سے داخلوں اور اس ضمن میں وکیشنل ٹریننگ کے لیے حیدرآباد ، ٹنڈو محمد خان ، شہید بینظیر آباد ، لاڑکانہ اور گمبٹ خیرپور ۔ جونئیر سے انٹر میڈیٹ تک تعلیم کے لیے حیدر آباد ، ٹنڈو محمد خان ، لاڑکانہ ، میرپور خاص جبکہ ہا ئیر ایجو کیشن کے لیے کراچی ،حیدر آباد ، لاڑکانہ کے کیمپس کو منتخب کیا گیا ہے۔