بھارت سے آنیوالی سبزیاں زہریلی ہونے کا انکشاف

جمعہ 10 اپریل 2015 19:52

بھارت سے آنیوالی سبزیاں زہریلی ہونے کا انکشاف

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) بھارت سے آنیوالی سبزیاں زہریلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ایک جریدے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سعودی عرب نے بھارتی شملہ مرچ پر پابندی عائد کردی تھی اسی طرح یکم مئی 2014کو بھارتی آم اور چار سبزیاں ٹیروپودا (اروی نسل کی دیگر سبزیاں )بینگن ،چیچنڈ ،اور کریلا میں جراثیم کش عناصر کی موجودگی سے ان پر پابندی عائد کرتے ہوئے بھارتی اجناس کو یورپی ممالک نے خریدنے سے انکار کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

جریدے کے مطابق اب بھارت اپنی زہریلی سبزیاں پاکستان بھیجنے کی کوشش کررہا ہے جریدے کا کہنا ہے کہ بھارتی آلو بھی انتہائی کم معیار کا ہے جو جلد کالا ہو کر سخت ہو جاتا ہے اور اسکا ذائقہ بھی ٹھیک نہیں ہوتا اسی طرح ٹماٹر کی سخت جلد کے باعث اسکو پکانے میں دشواری آرہی ہے ۔بھارتی اجناس کی اس صورت حال کے باعث بھارتی برآمدات میں 20فی صد کمی واقع ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :