نوجوانوں کے حقوق کے حصول کے لیے صرف جماعت اسلامی نے ہی ہر محاذ پر جنگ لڑی ہے، عبدالرشید ترابی

جمعہ 10 اپریل 2015 19:23

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے حقوق کے حصول کے لیے صرف جماعت اسلامی نے ہی ہر محاذ پر جنگ لڑی ہے عدالتوں کی سطح پر ہو یا عوامی سطح پر جماعت اسلامی ہی میدان میں رہی ہے طالب علم راہنما راجہ نزاکت علی خان سمیت دیگر نوجوانوں کو جماعت اسلامی کی جنرل کونسل کی رکنیت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور توقع رکھتا ہوں کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو براؤکار لاتے ہوئے جماعت اسلامی کے لیے تقویت کا باعث بنیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے راجہ نزاکت علی خان ،جمعیت طلبہ عربیہ سے فارغ ہونے والے نوجوانوں کو جماعت اسلامی کی جنرل کونسل کی رکنیت کا حلف اٹھانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ارشد حسین بخاری جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد کے سیکرٹری قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں دیگر سیاسی پارٹیوں کے پاس نوجوانوں کے لیے کوئی لائحہ عمل موجود نہیں ہے نوجوانوں کو بے توقیر کیا جا رہا ہے جماعت اسلامی نوجوانوں کو درباری بننے سے بچانے کے لیے اور ان کے حقوق کے تحفظ اور حصول کے لیے جدوجہد کر رہی ہے جماعت اسلامی ہی کے پاس نوجوانوں کے سیرت وکردار کی تعمیر کے لیے تربیتی نظام اور لٹریچر موجود ہے جماعت اسلامی میں شامل نوجوانوں کو ہم نے عزت دی ہے اور یہی با صلاحیت اور صاحب کردار نوجوان معاشرے میں پھیلی ہوئی برائیوں کے خلاف جہاد کررہے ہیں میں آزاد خطے کے سارے نوجوانوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ جماعت اسلامی میں شامل ہوں جو زیر تعلیم ہیں وہ اسلامی جمعیت طلبہ کے ہمسفر بنیں تا کہ ان کے سیرت و کردار کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ان کو تعلیم کا اچھا ماحول بھی فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ محض ڈگریاں حاصل کرنے سے نہ تو اچھا انسان بنتا ہے اور نہ ہی معاشرے کے لیے سود مند ثابت ہوتا ہے ڈگریوں کے ساتھ اخلاق و کردار کا معیار موجود ہو گا تو وہ معاشرے کے لیے مفید ثابت ہوگا برائیوں سے بچے گا کرپشن نہیں کرے گا بد اخلاقی کے بجائے اخلاقی کردار پیش کرے گا جو لوگوں کی خدمت کے لیے ضروری ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے نوجوانوں کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچانے کے لیے آزاد کشمیر میں متبادل تعلیمی نظام دیا ذہین اور غریب طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم کا بندوبست کیا آج بھی بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے اکثر نوجوانوں کا تعلق اسلامی جمعیت طلبہ اور جمعیت طلبہ عربیہ سے ہے یہ نوجوان اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ اعلیٰ اخلاق اور کردار بھی پیش کررہے ہیں اور یہی مطلوب و مقصود ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آزاد خطے میں کرپٹ نظام کی تبدیلی کی جدوجہد کررہی ہے میرٹ کی پامالی کو روکنے کے لیے جہاد کررہی ہے تا کہ غریب اور پڑا لکھا فرد حق سے محروم نہ رہ جائے انہوں نے کہا کہ ظلم اور کرپشن کے خلاف اس جہاد میں نوجوان ہمارا ساتھ دیں ۔