ترسیلات زر میں 15 فیصد اضافہ

غیر ملکی پاکستانیوں کی ترسیلات مالی سال دو ہزار پندرہ پندرہ کے پہلے نو مہینوں میں پندرہ فیصد نمو کے ساتھ تیرہ اعشاریہ تین ارب ڈالر ہوگئیں

جمعہ 10 اپریل 2015 19:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) غیر ملکی پاکستانیوں کی ترسیلات مالی سال دو ہزار پندرہ پندرہ کے پہلے نو مہینوں میں پندرہ فیصد نمو کے ساتھ تیرہ اعشاریہ تین ارب ڈالر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال دو ہزار پندرہ کے پہلے نو مہینوں کے دوران تیرہ ارب بتیس کروڑ ڈالر وطن بھجوائے جس سے مالی سال چودہ کے اسی عرصے میں بھجوائی گئی رقم گیارہ ارب اٹھاون کروڑ ڈالر کے مقابلے میں پندرہ فیصد کی متاثر کن نمو ظاہر ہوتی ہے۔

مارچ دو ہزار پندرہ کے دوران غیر ملکی پاکستانیوں کی ترسیلات ایک اعشاریہ پانچ ارب ڈالر رہیں جو فروری دو ہزار پندرہ کے مقابلے میں تیرہ اعشاریہ تین فیصد زائد ہیں اور مارچ دو ہزار چودہ کے مقابلے میں اٹھارہ فیصد بلند ہیں۔

متعلقہ عنوان :