Live Updates

تحر یک انصاف اپنی سیاسی موت مر چکی ہے اور عمران خان چور مچائے شور کی پا لیسی پر گامزن ہیں‘ کنول نعمان

جمعہ 10 اپریل 2015 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف اپنی سیاسی موت مر چکی ہے اور عمران خان چور مچائے شور کی پا لیسی پر گامزن ہیں ‘ وزیر اعلی شہبا زشر یف پنجاب کی عوام کیلئے کسی رحمت سے کم نہیں ‘چین سمیت تمام ممالک بھی پنجاب حکو مت کے اقدامات کی تعر یف کرتے ہیں ‘نوازشریف کی قیادت میں ملک کو درپیش توانائی بحران،دہشت گردی و انتہاء پسندی کے خاتمے اور دیگر مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کئے عملی اقدامات فروغ دے رہی ہے، عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ ر کھی جائے گی۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کنول نعمان نے کہا کہ (ن) لیگ عوامی مسائل بالخصوص توانائی بحران کے خاتمہ کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے‘ پاکستان کی تاریخ کا پہلا سب سے بڑا سو میگاواٹ سولر منصوبہ بہاولپور میں چھ ماہ میں مکمل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہبا زشر یف کی قیادت میں نجاب حکومت نے صوبے کے عوام کی ساڑھے چھ برس تک بے لوث خدمت کی ہے، صوبے میں میرٹ ، شفافیت اور ترقیاتی منصوبوں کی برق رفتاری سے تکمیل کے کلچر کو فروغ دیا گیا ہے‘انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت اور توانائی منصوبوں کی تکمیل کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بھی عملی اقدمات فروغ دے رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :