ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت اور تعمیر و ترقی میرا مشن ہے ْسردار محمد یعقوب خان

جمعہ 10 اپریل 2015 18:23

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) صدر آزاد جموں و کشمیرسردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے آخری سال بڑی تعداد میں لوگوں کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت ہماری کارکردگی پر عوامی اعتماد کا ثبوت ہے ۔ ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت اور تعمیر و ترقی میرا مشن ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں محمد اسلم عرف بڑے بھائی کی قیادت میں کہوکوٹ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

وفد کے ارکان نے سابق مشیر وزیراعظم ، ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر سردار حلیم خان کی ساتھیوں سمیت جموں کشمیر پیپلز پارٹی سے مستعفیٰ ہو کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت پر صدر آزاد کشمیر اور فرزانہ یعقوب کو مبارکباد دی ۔ وفد میں ٹھیکیدار لطیف خان، سردار نور محمد سمیت دیگر شامل تھے ۔

(جاری ہے)

محمداسلم عرف بڑے بھائی نے کہا کہ علاقے میں تعمیر و ترقی صدر آزاد کشمیر اور وزیر حکومت کی مرہون منت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سردار حلیم اور 125 سالہ بزرگ سردار شیر علی خان کی خاندان سمیت شمولیت سے حلقے میں پیپلز پارٹی نا قابل تسخیر قوت بن چکی ہے ۔ وفد نے اس کے علاوہ صدر آزاد کشمیر سے علاقے کی تعمیر و ترقی ، کہوکوٹ کے عوام کو درپیش جملہ مسائل سے آگاہ کیا اور دیگر تنظیمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ بعد ازاں کشمیر ہاؤس میں صدر آزاد کشمیر سے سلو ک فاؤنڈیشن کے سربراہ سید مدثر حسین شاہ کی قیادت میں ڈاکٹر دوست علی اور حسن گیلانی نے ملاقات کی ۔

اور انہیں یونیورسل صوفی کونسل کے زیر اہتمام ستمبر میں استبول میں ہونے والے کنسورشیم میں شرکت کی دعوت کی ۔ جو صدر آزاد کشمیر نے قبول کر لی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ کو انتشار اور فرقہ واریت کے چیلنجر درپیش ہیں۔ علماء مشائخ کی ذمہ داری ہے کہ اتحاد ، امت مسئلہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم کریں ۔ انہوں نے کہا کہ یمن کی صورتحال پر تمام مسلمان پریشان ہیں ، سعودی عرب کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوئے تو ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :