ٹیم پاکستان کی ہے جو اچھا کھیلے گا اور پاکستان کیلئے کھیلے گا وہی ٹیم میں رہے گا ، وقار یونس
جمعہ 10 اپریل 2015 17:53
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہاہے کہ ورلڈ کپ میں ہماری باؤلنگ اچھی رہی تاہم بیٹنگ نے مایوس کیا،سعید اجمل کو بنگلہ دیش میں ٹیسٹ کریں گے، ڈومیسٹک کرکٹ پر انویسٹ کرنے کی ضرورت ہے، ٹیم پاکستان کی ہے جو اچھا کھیلے گا اور پاکستان کیلئے کھیلے گا وہی ٹیم میں رہے گا، جو تمیز کے دائرے میں تنقید کرتا ہے ان کی عزت کرتا ہوں، امید ہے کہدورہ بنگلہ دیش میں نوجوان کرکٹر مایوس نہیں کریں گے۔
جمعہ کو قفافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہاہے کہ جو تمیز کے دائرے میں تنقید کرتا ہے ان کی عزت کرتا ہوں اور جو تمیز کے دائرے سے باہر تنقید کرتا ہے اس کی پرواہ نہیں کرتا، اگر ہم نے اپنے رویے اور فٹنس کو بہتر نہ کیا تو بہت پیچھے رہ جائیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہے، ٹیم کو فیلڈنگ بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
وقار یونس نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ہماری باؤلنگ اچھی رہی تاہم بیٹنگ نے مایوس کیا، خوشی کی بات یہ ہے کہ نئے لڑکے اچھا پرفارم کر رہے ہیں، امید ہے کہ نوجوان کرکٹر مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اظہر علی کی کپتانی سے بہت فرق پڑے گا، سعید اجمل کو بنگلہ دیش میں ٹیسٹ کریں گے، شاہد آفریدی اور مصباح الحق گریٹ پلیئر ہیں ان کی پاکستان کیلئے بڑی خدمات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم پاکستان کی ہے جو اچھا کھیلے گا اور پاکستان کیلئے کھیلے گا وہی ٹیم میں رہے گا۔ وقار یونس نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ پر انویسٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ٹیم کو بہتر بنانے کی کوشش کی، پاکستان اے ٹیم انڈر19 اور انڈر 23 پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔(اح)مزید کھیلوں کی خبریں
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں محمد علی کو شامل کرنے پر سابق امریکی فوجیوں سے سخت ردعمل ملا، انڈر ٹیکر نے انکشاف
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے بدتمیزی، گالم گلوچ کی تھی، شاہ زیب رند
-
پاکستانی کرکٹر ظفر گوہر کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس
-
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
-
پریذیڈنٹ کپ 2024ء کا شیڈول جاری
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.