ایف سی کی ڈیرہ مرادجمالی میں کارروائی‘ خود کش بم دھماکوں سمیت دیگر واقعات میں ملوث ملزما ن گرفتار ‘ بھاری اسلحہ برآمد

جمعہ 10 اپریل 2015 17:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) ڈیرہ مرادجمالی کے علاقے میں ایف سی کی کاروائی بھاری مقدار میں اسلحہ گولہ بارودبرآمد،متعددملزمان گرفتارملزمان کوئٹہ امام بارگاہ میں خود کش بم دھماکوں اوراغوابرائے تاوان اورقتل کے مقدمات میں ملوث ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈیرہ مرادجمالی کے علاقے بالان شاخ میں ایف سی نے خفیہ ذرائع سے اطلاع ملنے پرکاروائی کی ایف سی کے مطابق آپریشن چار سے پانچ گھنٹے جاری رہا کسی جانب سے کوئی گولی نہیں چلی برآمدہونے والے والے اسلحہ میں 16عددکلاشنکوفیں،ایک عددجی تھری،ایس این جی 14عدد،تھری نائن تھری ایک عدد،ایک عدداینٹری ائیرکرافٹ ،ایک عددسنیپرگن،ایک عددآرپی جی،بارہ بوربندوقیں چارعدد،تیس بور پسٹل چارعدد،واکی ٹاکی سیٹ دوعدد،مارٹرگولے سات عدد،ریپیٹرچھ عدد،اسلحہ ریپیرنگ آلات،سمیت سینکڑوں کی تعدادمیں گولیاں، درجنوں میگزین،دھماکہ خیزمواد،پانچ عددگاڑیاں،برآمدکرلی ہیں ایف سی کے کمانڈنٹ احسن رضا زیدی،ڈی آئی جی سید اشفاق احمداور ڈی پی اومحمد سلیم لہڑی نے برآمدہونے والے اسلحہ کو معائنہ کیا ایف سی حکام نے بتایا کہ ایف سی نے صدرپولیس تھانہ کی حدودبالان شاخ کے علاقے میں کاروائی کی متعددافرادکو کاروائی کے دوران گرفتارکیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ گرفتارافراد میں ایک کا تعلق کوئٹہ امام بارگارہ خود کش بم دھماکہ میں ملوث ہے اورکہاکہ چھاپے کے دوران اسلحہ فیکٹری کے آلات بھی برآمد ہوئے ہیں گرفتارافرادسے مزید تفتیش کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ برآمدہونے والے اسلحہ میں امریکی،ایرانی سمیت دیگر ممالک کا اسلحہ شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :