انٹر لوپ ٹورنامنٹ ،ملک کرکٹ اکیڈمی نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 10 اپریل 2015 17:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) دوسرے سی اے آئی سی اے انٹرلوپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ فیصل آباد میں ملک کرکٹ اکیڈمی پشاور نے رانا نوید کرکٹ اکیڈمی کو 46رنز سے شکست دیدی۔ فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں جاری کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک کرکٹ اکیڈمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 137رنز بنائے ۔ جس میں نواز 47اور سمیع 29رنز بنا کرنمایاں بلے بازر ہے ۔

(جاری ہے)

باؤلنگ میں رانا نوید کرکٹ اکیڈمی کے جبار ، عثمان اور عرفان نے 2,2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں رانا نوید کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم ناکام رہی اور پوری ٹیم 92رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی ۔ ملک کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے عبداللہ نے 3 ، نجات اور ریاض امین نے 2,2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ٹورنامنٹ میں 27پاکستانی نیشنل ٹیسٹ پلیئر اور دو افغان پلیئر کھیل رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :