قلعہ سیف اللہ ،کیسکوکے نادہندگان کیخلاف کارروائی ،درجنوں کنکشن منقطع کردیئے گئے

جمعہ 10 اپریل 2015 16:45

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) ایکسین قلعہ سیف اللہ ڈویژن شاہ جہان غر شین کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی او شیر جان کی سربراہی میں کیسکو ژوب کے بقایاجات اور غیر قانونی کنکشن کے خلاف گرینڈ آپریشن آپریشن میں ایل ایس عبدللہ خان ،ایل ایم جلال الدین ،حسن خان اور شیر علی نے حصہ لیا آپریشن میں شہر کے مختلف علاقوں جس میں شاہین چوک ،مسجد روڈ،میاخیل سٹریٹ،گوشالہ محلہ اور دیگر شامل ہیں میں کاروائی درجنوں کنکشن کاٹ دیئے گئے اور میٹر اُتارلئے ۔