برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں اتوار کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

جمعہ 10 اپریل 2015 16:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق مری آبادگرڈسٹیشن میں ضروری مرمت کے کام کے سلسلے میں 12اپریل (بروزاتوار) سیدآباد، سٹی، سرینا، کانسی II، نارکوٹکس اورنیو ایم ای ایس (MES)فیڈروں سے صبح 10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی نیز اِسی گرڈکے مری آباد، گلستان روڈ، طوغی روڈ، سٹاف کالج اورنیولیاقت بازارفیڈروں سے دوپہر2بجے سے شام6بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :