ھنگو ،لوکل باڈیز انتخابات،الیکشن کمیشن نے انتظامات کو حتمی شکل دیدی

جمعہ 10 اپریل 2015 16:39

ھنگو( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) ضلع ھنگو میں لوکل باڈیز انتخابات،الیکشن کمیشن نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی،ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر مقررمعاونت کے لیے سات ریٹرنگ آفیسر ز کو ذمہ داریاں تفویض،الیکشن آفس میں امیدواروں کی رہنمائی کے لیے خصوصی انتظامات،بلدیاتی انتخابات کو ہر حال میں شفاف ،آزادانہ اور منصفانہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر صابر خان اور الیکشن آفیسر ضلع ھنگو شہاب الدین کی میڈیا بریفنگ۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختون خواہ کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع ھنگو میں بھی بلدیاتی انتخابات کی گہما گہمی شروع ہے اور الیکشن کمیشن ھنگو کا عملہ تند دہی کے ساتھ امیدواروں کی رہنمائی اور انتخابات کی تیاریوں میں مصروف عمل ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر صابر خان اور الیکشن آفیسر شہاب الدین نے میڈیا کانفرنس میں بتایا کہ لوکل باڈیز الیکشن کے لیے ڈپٹی کمشنر ھنگو ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر ہیں جبکہ تحصیل ھنگو کے لیے چار جبکہ تحصیل ٹل کے لیے تین ریٹرنگ آفیسرز کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں انہوں نے بتایا کہ سید غفور شاہ اسسٹنٹ کمشنر ٹل رئیسان اور کچ وارڈز کے ریٹرنگ آفیسر ہونگے،چیف میونسپل آفیسر ھنگو اختر منیر خانباڑی اور گنجانو کلے وارڈز،اے اے سی ریونیو حیدر حسین کوٹکی،بلیامینہ،اور دربند وارڈز،نور سعید پرنسیپل ڈگری کالج ٹل ڈوآبہ،نریاب ون اور نریاب ٹو،ایس ڈی او پبلک ہیلتھ ریاض بنگش کربوغہ،طورہ وڑی،درسمند، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حمید اللہ توغ سرائے ،کاہی اور محمد خواجہ وارڈز اور حازق الرحمان ای ڈی اہ ایجو کیشن ٹل اربن،ٹل رورل اور دلن وارڈز کے لیے ریٹرنگ آفیسر مقرر کیے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر صابر خان اور الیکشن آفیسر شہاب الدین نے کہا کہ الیکشن کمیشن ھنگو کا عملہ تندہی کے ساتھ امیدواروں کی رہنمائی اور انتخابات کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے اور وہ ڈی ار او اور ریٹرنگ افیسران کے ساتھ مل کر لوکل بادیز انتخابات کا ہر حال میں شفاف،منصفانہ اور ازادانہ انعقاد یقینی بنائے گا۔انہون نے امیدواروں سے کہا کہ وہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنا کر ذمہ داری اور قانون پسندی کا ثبوت دیں اور الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ عملے کے ساتھ تعاون کر کے انتخابات کے عمل کی شفافیت میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :