سندھ اسمبلی کی بالائی عمارت میں آگ لگ گئی ،جانی نقصان نہیں ہوا

جمعہ 10 اپریل 2015 16:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) سندھ اسمبلی کی بالائی عمارت میں آگ لگ گئی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔

(جاری ہے)

آگ لگنے کے بعد کوئی ایمرجنسی الارم نہیں بجا ۔آگ سندھ اسمبلی کی بالائی عمارت کے اے سی پلانٹ میں لگی ۔لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :