حکومت پاکستان نے ائیروائس مارشل محمد اشفاق آرائیں کوائیر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی

جمعہ 10 اپریل 2015 16:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) حکومت پاکستان نے ائیر وائس مارشل محمد اشفاق آرائیں کو ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی دیدی ۔ائیر مارشلمحمد اشفاق آرائیں نے اکتوبر1981میں پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن اورآپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔

(جاری ہے)

آپ ائیرہیڈکوارٹرزاسلام آبادمیں ڈائریکٹر آپریشنز ، ڈائریکٹر سٹریٹیجک آپریشنز ، چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر پراجیکٹ ہورائیزن ، اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (آپریشنز )، اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (پلانز )، ڈائریکٹر جنرل پراجیکٹس اور ڈائریکٹر جنرل ائیر فورس سٹریٹیجک کمانڈ کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

اس کے علاوہ آپ بھارت میں ائیراتاشی کی خدمات بھی سر انجام دے چکے ہیں۔آجکل آ پ ائیرہیڈکوارٹرزاسلام آبادمیں ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف (ایڈمنسٹریشن )کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔آپ کمبیٹ کمانڈر سکول، ائیر وار کالج اورنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں ۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پرستارئہ امتیاز (ملٹری)،تمغہ امتیاز (ملٹری) اورستارئہ بسالت سے نوازا گیا ۔

متعلقہ عنوان :