حکومت نے ائیر مارشل سعیدمحمدخان کو پاک فضائیہ کا نائب سر براہ مقرر کر دیا

جمعہ 10 اپریل 2015 16:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) حکومت پاکستان نے ائیر مارشل سعیدمحمدخان کوپاک فضائیہ کا نائب سر براہ مقرر کر دیا۔ائیر مارشل سعیدمحمدخان نے اکتوبر1981میں پاکستان ائیر فور س کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔اپنے کیرئیر کے دوران وہ فائٹر سکواڈرن، فائٹرونگ ،آپریشنل ائیر بیس او ر ریجنل ائیر کمانڈکے کمانڈررہے۔

(جاری ہے)

آپ ائیرہیڈکوارٹرزاسلام آبادمیں اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (ایڈمنسٹریشن )کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔اس کے علاوہ آپ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں بطورڈائیریکٹرجنرل میڈیا اور ائیرہیڈکوارٹرزاسلام آبادمیں ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف (ٹریننگ )کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں ۔آپ کمبیٹ کمانڈر سکول اورنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں ۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پرہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارئہ امتیاز (ملٹری) اورستارئہ بسالت سے نوازا گیا ۔