خاتون جنت حضرت فاطمة الزہر ہ  کا یوم ولادت عقیدت و احترام سے منایاگیا

جمعہ 10 اپریل 2015 16:32

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء)نبی آخر الزماں ،سرکار دوعالم حضرت محمد ﷺ کی صاحبزادی ،خاتون جنت حضرت فاطمة الزہر ہ  کا یوم ولادت 20 جمادی الثانی بروز جمعہ کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایاگیا۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے مختلف مقامات پر محافل ، سیمینارز ، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیاگیا جس میں خاتون جنت کی دین اسلام کیلئے پیش کی گئی قربانیوں پر روشنی ڈالی گئی ۔