سرگودھا ، پولیس نے بین الاضلاعی منشیات فروش گروہ کو خاتون سمیت گرفتار کرلیا
جمعہ 10 اپریل 2015 16:32
سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) پولیس نے چھاپہ مار کر بین الاضلاعی منشیات فروش گروہ کو ایک خاتون سمیت گرفتار کر لیا جن سے ولایتی شراب دو سو بوتلیں‘ 1150 گرام چرس‘ 1450‘1150 ہیروئن د وپسٹل تیس بور بندوق بارہ بور ڈبل بیرل اور کارتوسوں کی بھاری مقدار برآمد کر لی گیں۔
(جاری ہے)
پولیس نے بتایا کہ پولیس نے کامیاب چھاپہ مار کر جھال چکیاں چوک سے کار نمبری 3737ایل آر بی کی تلاشی لی تو اس کی ڈگی سے ولایتی شراب کی دو سو بوتلیں ملزمان فریاد ساکن یوحنا آباد لاہور اور اسکی اہلیہ آصفہ کرن کے قبضہ سے برآمد ہوئی جنہیں موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔
اسی طرح دوست محمد مسلم شیخ سے 1150 گرام چرس ملزم احسان اللہ مسلم شیخ ساکن سلطان پور بنگلہ شاہ پور سے 1450 گرام چرس ایک عدد پسٹل تیس بور اور آٹھ کارتوس جبکہ محمد اکبر‘ محمد انور پسران روحی خان سکنائے 65 شمالی سے 1150 گرام ہیروئن اور پسٹل تیس بور بندوق بارہ بور ڈبل بیرل اور آٹھ کارتوس برآمد ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم عمران لک ساکن ماڑی لک جو خطرناک اشتہاری مجرم ہے کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف اور سیون کارتوس برآمد ہوئے۔ ان ملزمان پر پولیس تھانہ جھال چکیاں نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.