گرفتار کیا گیا کالعدم تنظیم کارہنما حافظ ثنا اللہ عرف قار ی ضرار انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش

جمعہ 10 اپریل 2015 16:27

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء)صوبائی دارالحکومت کے علاقہ لاری اڈا سے گرفتار کئے گئے کالعدم تنظیم کے رہنما حافظ ثنا اللہ عرف قار ی ضرار کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

سی آئی اے کی کارروائی میں پکڑے گئے دہشتگرد کو گزشتہ روز سخت سکیورٹی میں انسدا د دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں رائے محمد ایوب مارتھ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کے بیان کے بعد عدالت نے حافظ ثنا اللہ عرف قاری ضرار کو سات روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔