یمن پر پارلیمنٹ میں پیش متفقہ قرارداد کو منظور اور خواجہ آصف کو مسترد کرتے ہیں ‘شاہ محمود قریشی

جمعہ 10 اپریل 2015 16:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یمن پر پارلیمنٹ میں پیش متفقہ قرارداد کو منظور اور خواجہ آصف کو مسترد کرتے ہیں۔مشترکہ اجلاس کے بعد پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خواجہ آصف نے جو زبان ایوان میں استعمال کی تھی وہ ہمیں منظورنہیں،خواجہ آصف کا لہجہ غیر پارلیمانی تھا، شاہ محمود نے کہا کہ موچی دروازے کی زبان پارلیمنٹ میں استعمال نہ کی جائے ۔

(جاری ہے)

چمن میں تقریب سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بلوچستان میں امن وامان کی خراب صورتحال کی سخت مذمت کرتے ہیں پاکستان کو مضبوط کرنے کیلئے بلوچستان کو اس کا حق دینا ہوگا ‘انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو ماضی میں وہ حق نہیں دیا گیاجو دینا چاہیے تھاشاہ محمود قریشی نے کہاکہ صوبہ بلوچستان غربت اور ترقی کے لحاظ سے پیچھے رہ گیاواضح رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں یمن سے متعلق قرارداد وزیردفاع خواجہ آصف کے بجائے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیش کی ۔ یاد رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے پہلے روز پی ٹی آئی کی اسمبلیوں میں ساڑھے 7 ماہ بعد واپسی پر خواجہ آصف نے چیئرمین عمران خان سمیت ارکان تحریک انصاف کوخاصے آڑے ہاتھو ں لیاتھا