2 ماہ میں پی آئی اے میں15 نئے طیارے شامل کیے جائینگے، شجاعت عظیم

جمعہ 10 اپریل 2015 16:24

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف کے مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم نے کہا ہے کہ اگلے دو ماہ میں پی آئی اے میں15 نئے طیارے شامل کیے جا رہے ہیں، قومی ایرلائن کے مالی خسارے کو بیالیس ارب سے کم کر کے ستائیس ارب پرلے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شجاعت عظیم نے کہا کہ کہ تین ماہ میں فیصلآبادایرپورٹ کے توسیعی منصو بے کو مکمل کر لیا جائے گا، امید ہے اس سال فیصل آباد ایر پورٹ سے براہ راست حج پروازیں چلائی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ لیزپر مختلف شرائط کے تحت پہلے تین طیارے حاصل کرلیے ہیں ، پچاس طیاروں کے ساتھ بزنس پلان چلانا چاہتے ہیں جبکہ ملک بھر کے ایر پورٹس کی سکیورٹی کے لیے پانچ اعشاریہ سات ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :