اقتصادی رابطہ کمیٹی کایوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی سبسڈی بحال کرنے پر غور

جمعہ 10 اپریل 2015 16:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء)اقتصادی رابطہ کمیٹی کا یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی سبسڈی بحال کرنے پر غور، رمضان ریلیف پیکیج کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یوٹیلٹی سٹورز پر چینی پر سبسڈی بحال کرنے پر غور کیا گیا۔ وزارت صنعت نے چینی پر 5 روپے فی کلو سبسڈی کی تجویز دے دی ہے۔ اجلاس میں رمضان ریلیف پیکیج کا بھی جائزہ لیا گیا جس میں 13 اشیاء کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے کمی کی تجویز پر غور کیا گیا۔ رمضان ریلیف پیکیج پر 16 جون سے عمل درآمد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔۔