ایف پی سی سی آئی کا سیلز ٹیکس17 سے کم کر کے15فیصد کرنیکا مطالبہ

جمعہ 10 اپریل 2015 16:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سیلز ٹیکس سترہ سے کم کر کے پندرہ فیصد کیا جائے، وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کا کہنا ہے ہفتے کی چھٹی بند کر کے ملکی معیشت کو زیادہ سے زیادہ ترقی دی جائے۔

(جاری ہے)

وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت نے آئندہ مالی سال وفاقی بجٹ کے لئے تجاویز پیش کردیں، ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ادریس کا کہنا ہے کہ نئے مال سال میں جنرل سیلز ٹیکس کی شرح دو فیصد کمی سے پندرہ فیصد کی جائے، اور اس میں ہر سال ایک فیصد کمی کی جائے، انھوں نے کہا کہ ہفتے کی چھٹی سے کوئی فائدہ نہیں ہوا، لہذا چھٹی فوری بند کی جائے، انھوں نے کہا کہ بجٹ دوہزار پندرہ سولہ میں تمام پلانٹ اور مشینری کی درامد پر ٹیکس ختم کیا جائے تاکہ روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوسکیں، انھوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کے لئے قابل ٹیکس آمدنی کی حد چار سے بڑھا کر چھ لاکھ روپے سالانہ کی جائے، کارپوریٹ سیکٹر پر ٹیکس پچیس فیصد تک رکھا جائے، ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس کا نظام آسان اور سہل بنایا جائے تاکہ ہر شخس باآسانی ٹیکس ادا کرسکے۔