ممبئی حملہ کیس کا ملزم ذکی الرحمن لکھوی لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر اڈیالہ جیل سے رہا

جمعہ 10 اپریل 2015 16:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمن لکھوی کو لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ جمعہ کو اڈیالہ جیل کے حکام کا کہنا ہے کہ ذکی الرحمن لکھوی کو گزشتہ رات گئے رہا کر دیا گیا۔ذکی الرحمن لکھوی کی رہائی لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر عمل میں آئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے سماعت کے دوران ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی ختم کرنے کے احکامات جاری کئے تھے، ڈی سی او اوکاڑہ نے ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کا حکم دیا تھا۔ واضح رہے کہ ستمبر 2014ء میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی منظور کرلی تھی تاہم بعد میں حکومت نے ان کی نظربندی کے احکامات جاری کر دیئے تھے۔

متعلقہ عنوان :