پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ، شیخ رشید قبل از دوپہر قیلولہ میں چلے گئے

جمعہ 10 اپریل 2015 16:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شیخ رشید احمد کی آنکھ لگ گئی۔ جمعہ کو یمن کی صورتحال پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جاری بحث کے دوران شیخ رشید احمد قبل از دوپہر ہی قیلولہ میں چلے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسمبلی سیکرٹریٹ کے ایوان میں موجود ملازم ایک کرسی لے کر ان کی نشست کے پاس گیا جس پر شیخ رشید احمد کی آنکھ کھلی اور دوبارہ اجلاس کا جائزہ لینے میں مصروف ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :